• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ علاقے کی بہتری کیلئے کام کیا، عادل جاوا، یعقوب اعوان، تقریب سے خطاب

اسلام آباد (جنگ نیوز ) یونین کونسل 27 کے سابق وائس چیئرمین ملک حسن اختر مرحوم کے صاحبزادے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ملک عادل جاواکی جانب سے استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب میں ملک یعقوب اعوان ،وائس چیئرمین بلال مشتاق ،کرنل (ر) صبح صادق، بریگیڈیر ابراہیم، بریگیڈیر لودھی، ملک اشتیاق اعوان ، حاجی ملک اظہر ، ملک سیلم اختر ، ملک نعیم اختر ، حاجی ملک غلام سرور خان ، چوہدرع اعجاز سراں، ملک وسیم اختر، فرخ حبیب ، عادل بھٹی ، حاجی اشتیاق باری ، حاجی مظہر حسین اعوان،ملک نعیم آف جاوا، فیصل قاضی،انجم رفیق مغل،حسنین محمود،چوہدری شوکت ، چوہدری یاسر سراں ، چوہدری اعجاز سراں، چوہدری منیر نیازیاں ، ملک امریز حیدر، ملک فضل اکرام ، ملک غنضفر اعوان سمیت ڈی ایچ کے تمام رہائشیوں نے مکمل عادل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ یونین کونسل 27 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین ملک عادل جاوا کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقے کی بہتری کے لیے کام کیا ہے میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھوں گا ۔ ملک یعقوب اعوان کا کہنا تھا کہ ملک عادل اعوان اس یونین کونسل کے لیے بہترین امیدوار ہیں ۔