راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پنڈی پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی دوڑیں لگ گئیں.
رنز سے بھرپور پنڈی کی وکٹ پر شکست کے بعد اب بورڈ حکام کی تمام تر توجہ ملتان ٹیسٹ کی پچ کی تیاری پر مرکوز ہے۔
بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ایچ پی سی بی ندیم خان بھی پچ کی تیاری میں معاونت کے لئے ملتان پہنچ گئے ہیں۔
دونوں پچ کی تیاری کے سلسلے میں چیف کیوریٹر آغا زاہد کو اپنی رائے دیں گے۔ محمد یوسف اتوار کو ملتان پہنچے تھے ۔
ملتان ٹیسٹ جمعے سے شروع ہوگا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی ملتان ٹیسٹ کے لئےمقابلے والی، اچھی اور معیاری پچ بنانا چاہتا ہے۔