• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 25پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم رہی ،یورو کی قیمت 50پیسے گھٹ گئی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 10پیسے تک کی معمولی کمی ، پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25پیسے کے اضافے سے 223.75روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کے اضافے سے 224.00روپے سے بڑھ کر 224.20روپے ہو گئی ہے،تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 229.25 روپے اور قیمت فروخت 231.50روپے پر مستحکم رہی ، فاریکس روپے کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 248.50روپے سے کم ہو کر 248.00روپے اور قیمت فروخت 251.00روپے سے کم ہو کر 250.50 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید290.00روپے پر برقرار رہی اور قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے 293.00روپے سے کم ہو کر 292.90 روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید