• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹریشن ویک کا افتتاح 10 دسمبر تک جاری رہے گا

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں نیوٹریشن ویک کا افتتاح کردیا گیا جو 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس  دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا دی جائے گی اور حاملہ خواتین کو آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیاں دی جائیں گی۔ نیوٹریشن ویک کے دوران بچوں کی سکریننگ بھی کی جائے گی جس کے دوران غذائی قلت کے شکار بچوں کا نیوٹریشن سنٹرز میں علاج کیا جائے گا۔ ضلع بھر میں 43 بنیادی مراکز صحت، نو دیہی مراکز صحت اور چھ ٹی ایچ کیو ہسپتال ہیں جہاں غذائی کمی کا علاج کیا جاتا ہے۔ نیوٹریشن ویک کے دوران 18 ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔
اسلام آباد سے مزید