• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن بھی مجھ پر ایک روپیہ چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میرا بدترین دشمن بھی مجھ پر ایک روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا، پی ایس پی کے کارکنان کردار کی طاقت سے محکموں میں بہترین مثال بنیں۔ پی ایس پی کے کارکنان جس محکمے میں ہوں وہاں رشوت، کرپشن اور نااہلی نا رہ سکے۔ عوام کو یہ یقین ہو کہ جس محکمے میں پی ایس پی کے کارکنان موجود ہیں وہاں انکا کام جلدی اور بغیر رشوت کے ہوگا۔ محکموں میں تعینات پی ایس پی کے کارکنان عوام کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں پی ایس پی لیبر فیڈریشن کے چھٹے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید