• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کے ساڑھے تین سال کا نتیجہ تاحال بھگت رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ ، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ساڑھے تین سال کا نتیجہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں،سینئر تجزیہ کار، رؤف کلاسرا نے کہا کہ پرویز الٰہی نے عمران خان سے منوا لیا ہے کہ مارچ تک آ پ نے مجھے کچھ نہیں کہنا،سینئر تجزیہ کار ،ارشاد بھٹی نے کہا کہ جتنی مہنگائی آج ہے کیا عمران خان کے دور میں تھی جتنی بیروزگاری ،غربت آج ہے کیا عمران خان کے دور میں تھی، ترجمان ن لیگ ، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فواد چوہدری اتنے آرام سے ن لیگ اور پی ڈی ایم کی باتیں بتاتے ہیں کہ جیسے موصوف ٹیبل کے نیچے پائے جاتے ہیں جب میٹنگ ہورہی ہوتی ہے۔حالانکہ ان کی اپنی خود کی حالت یہ ہے کہ جب ان کی اپنی پارٹی کی میٹنگ ہوتی ہیں تو کئی اہم میٹنگ میں ان کوباہر بھیج دیا جاتا ہے ۔کیا پاکستان کے حالات بہتر ہیں کیا سیلاب زدگان کی آبادکاری نہیں کرنی ہے ۔ کیا پاکستان نے اپنی معیشت کو مستحکم نہیں کرنا ہے ۔پی ٹی آئی کو ساڑھے تین سال مل گئے تھے جس کا نتیجہ ہم ابھی تک بھگت رہے ہیں۔ بار بار کہتے ہیں میری یہ غلطی تھی میری وہ غلطی تھی یہ بات کیوں نہیں مان لیتے کہ پروجیکٹ عمران خان لانے والوں کی عمران خان خود سب سے بڑی غلطی تھے۔ہم قطعی طور پر انتخابات سے خوفزدہ نہیں ہیں ہم تو الیکشن کی تیاری شروع کررہے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید