• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کلب میں منگل کو گل داودی کی نمائش منعقد کی گئی جس میں جڑواں شہروں کے ایک درجن سے زائد اداروں اور درجنوں افراد نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ سیکرٹری کلب شہر یار مرزا ،کنوینئر ڈاکٹر پرویز حسن، میڈم عابدہ ، اسسٹنٹ سیکرٹری سہیل شگری اور آصف رزاق نے جیتنے والوں میں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ڈاکٹر پرویز حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر موسم میں پھولوں کی نمائش منعقدکی جائیگی ۔