ملتان (نمائندہ خصوصی) پشاور کاحیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحویل میں دے دیا گیا۔ اس مقصد کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور خیبر پختون خوا حکومت کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین نےکہا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں ، خیبرپختونخوا میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ کے پی میں بہت ٹیلنٹ ہے، اس پر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں زیادہ کھلاڑیوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔