اسلام آباد (خبر نگار) وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی کشن چند پروانی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ٹربیونل شواہد کا درست جائزہ لینے میں ناکام رہا اسلئے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ، جعلسازی کی مرتکب وفاقی وزیر شازیہ مری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے اسمبلی نشست سے ہٹایا جائے اور مستقبل میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے،، شازیہ مری نے گریجویشن کی ڈگری کیلئے شازیہ نام کی کسی اور لڑکی کی شناخت چوری کی اس طرح وہ جعلسازی اور بددیانتی کی مرتکب ٹھہریں شازیہ مری نے 2018 کے کاغذات نامزدگی میں جعلسازی کی اور جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ۔