• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA، طیاروں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(آئی این پی) باکمال لوگوں کی لاجواب قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جگہ جگہ گندگی کی وجہ سے کیڑے مکوڑوں نے ڈیرے ڈال لیے، اس گندگی کا واضح ثبوت اس وقت دیکھنے میں آیا جب مسافروں کو طیارے میں لال بیگ نظر آئے۔ پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز میں لال بیگ بھی مسافروں کے ہمسفر بن گئے، جسے دیکھ کر مسافروں نے متعلقہ عملے سے شکایت کی۔مذکورہ لال بیگ پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783کی ایگزیکٹو اکانومی کلاس میں پائے گئے، اس سے قبل 4دسمبر کی پرواز کے عملے کو بھی لال بیگوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی تھی۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ صفائی کا خاص خیال رکھتی ہے، ہر بار طیارے کے اڑان بھرنے سے پہلے صفائی کروائی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید