• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی دورے پر چینی صدر سعودی عرب پہنچ گئے، توانائی پر بات ہوگی، مشرق وسطی میں اثر بڑھانے سے باز رہو، امریکی انتباہ

ریاض، واشنگٹن (اے ایف پی، جنگ نیوز، شاہد نعیم ) چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچ گئے، سعودی عرب کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا، پرتپاک استقبال، چینی صدر اپنے دورے کے موقع پر توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز رکھیں گے ،چینی صدر شی جن پنگ ریاض میں خلیجی تعاون تنظیم کے اجلاس سمیت عرب ممالک کے تین اہم سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے،جس میں سعودی عرب کے ساتھ بحرین، کویت، عمان، قطر ،متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک بھی شامل ہیں، عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلیٰ سطحی وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے، امریکا نے چین کو مشرق وسطیٰ میں اثرورسوخ بڑھانے پر متنبہ کیا ہے ،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو روزانہ کی بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ دورہ چین اور چین عرب تعلقات کی تاریخ میں ایک عہد ساز سنگ میل بن جائے گا، چینی صدر کے دورے کےرد عمل میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے دنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش سے عالمی حکمنامے (ورلڈ آرڈر) پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،۔ چینی صدر کے دورے سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب اب بھی امریکا کا قریبی اتحادی ہے تاہم انہوں نے چین کیلئے انتباہ جاری کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ چین دنیا بھر میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں کررہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید