مردان(نمائندہ جنگ)انسدادہشت گردی عدالت کے جج خالد خان نے توہین رسالت کیس میں جرم ثابت ہونے پر گستاخ کو سزائے موت کاحکم دیدیا،مجرم کو دیگر دفعات میں 13سال قید بامشقت اور ساڑھے چارلاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق18ستمبر 2020کو چارسدہ کے رہائشی معروف گل کے خلاف مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کا مقدمہ درج ہواتھا ،گذشتہ روزمردان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت مکمل ہوئی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی دینے کی سزا کاحکم سنایا اورساتھ ہی تین لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا اس طرح دیگر دفعات میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تیرہ سال قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیاسماعت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے میں موجود تھی استعاثہ کی طرف سے سرکاری وکیل مظفرخان اور عارف رسول ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔