• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم کی بریت کے بعد نواز کی راہ میں رکاوٹیں آسان ہوگئیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان مبشر ہاشمی کے پہلے سوال تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ کے ریمارکس اور فیصل واوڈا کیس کے فیصلے کے بعد کیا نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوسکتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے بعد نواز شریف کی راہ میں حائل رکاوٹیں آسان ہوگئی ہیں،نواز شریف تین سال پہلے علاج کروانے کیلئے باہر گئے تھے ابھی تک ان کا علاج نہیں ہوا، حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نواز شریف نااہلی کی وجہ سے نہیں کسی اور وجہ سے باہر بیٹھے ہیں، نواز شریف خاص حالات کے تحت علاج کی غرض سے باہر گئے تھے، نواز شریف کے واپس آنے پرکوئی قدغن نہیں ہے انہیں کچھ کیسوں کا سامنا کرنا پڑے گا،مریم نواز کی بریت کے بعد نواز شریف کی راہ میں حائل رکاوٹیں آسان ہوگئی ہیں، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو تاحیات نااہل کر کے سپریم کورٹ نے تجاوز کیا، سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ہر طرح کی نظیر مل جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید