کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلباء اسلام کے زیراہتمام مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ آمد کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی جمعیت کے صوبائی سیکرٹریٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ اس موقع پر شرکاء نے خیر مقدمی نعرے لگائے ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ ، صوبائی صدر حافظ محمد حسن شہاب و دیگر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے نواب اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی ۔