• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم انسداد کرپشن کے سلسلے میں ریلی اور آگاہی سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر عالمی یوم انسداد رشوت ستانی کے سلسلے میں رضا ہال تا چوک کچہری آگاہی ریلی نکالی گئی ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سید آفاق اور جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی نے قیادت کی جبکہ سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔قبل ازیں رضا ہال میں آگاہی سیمینار ہوا،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سید محمد آفاق نے کہا کہ کرپشن کلچر کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بطور قوم ہم بدعنوانی کا خاتمہ ممکن بنا سکیں۔جنرل اسسٹنٹ ریونیو ارم شہزادی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات جاری ہے کرپشن کی نشاندہی کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔اس موقع پر شرکاء میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
ملتان سے مزید