اسلام آباد(جنگ نیوز) نیب ترامیم کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ نے نیب سے واضح جواب مانگ لیا۔ عدالت نے زیرالتواء تحقیقات میں مقدمات کی مالیت کی تفصیلات بھی مانگ لیں ، عمران خان کے وکیل کو پیر تک دلائل مکمل کرنیکی ہدایت بھی کی ،سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی اس دوران نیب سے تحریری جواب مانگ لیا۔ عدالت نے زیرالتواء تحقیقات میں مقدمات کی مالیت کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں، جس پر وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے استدعا پرمہلت مانگی ہے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں بھی قانون سازی کی ہدایات دے چکی ہے۔