• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر اور آرمی چیف جنرل عاصم کیلئے نشان ِ امتیاز ملٹری

اسلام آباد(اے پی پی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے،دونوں شخصیات کو اعزازت دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، شہباز شریف، سردار تنویر الیاس سمیت اہم شخصیات کی شرکت ۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ،سینئرفوجی و سول افسران اور سفارت کار بھی موجود تھے۔ صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کو ملک کے لئے ان کی شاندار خدمات پر نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ۔
اہم خبریں سے مزید