• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اظہر ملتان ٹیسٹ سے ڈراپ، ریٹائرمنٹ کیلئے انتظامیہ کا واضح پیغام

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اظہر علی کو ٹیم انتظامیہ نے ملتان ٹیسٹ میں ڈراپ کرکے واضع پیغام دیا کہ ان کی کرکٹ ختم ہورہی ہے۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردینا چاہیے۔ بابر اعظم نے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اظہر علی کے مستقبل کے بارے میںفیصلہ کرنے والا کون ہوتا ہوں انہیں اپنے اپنا فیصلہ خود کرنا ہے۔ سابق کپتان کو ایک سو ٹیسٹ کھیلنے کے لئے مزید چار ٹیسٹ کھیلنا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی کا سو ٹیسٹ کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اظہر علی کئی سیریز میںمشکل صورتحال میں رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ٹیم انتظامیہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اب سعود شکیل، سلمان علی آغا ، شان مسعود اور دیگر بیٹرز کو موقع دینا چاہتی ہے۔ انگلینڈ کےبعد اسی ماہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ کھیلنے پاکستان آرہی ہے۔

اسپورٹس سے مزید