کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم انٹر نیشنل کی جانب سے جمعے کو منائے جانے والے یوم شہداء کے موقع پر پارٹی کے کار کنان سخت سیکیورٹی کے باوجود وقفے وقفے سے یاسین آباد قبرستان پہنچے ،تاہم انہیں قبرستان کے اندر جانے نہیں دیا گیا اور انہوں نے قبروں پر ڈالنے کے لئے پھول اور گلاب کی پتیاں قبرستان کے مین گیٹ پر ہی چھوڑ کر آ گئے اور باہر سے ہی فاتحہ خوانی کی، کچھ خواتین کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جمعے کو عائشہ منزل سے یاسین آباد جانے والی سڑک کے دونوں جانب پولیس اور رینجرز کے اہل کار بھاری تعداد میں موجود تھے۔