اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے انہیں ”بے شرمی کا مجسمہ“ قرار دے دیا۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کا ایک ویڈیو کلپ منسلک کیا جس میں عمران خان دعویٰ کر رہے ہیں کہ ”شہباز شریف برطانیہ میں ڈیلی میل پر مقدمہ دائر کرنے کے بعد سنگین قانونی مشکلات میں ہیں، ڈیلی میل نے شہباز شریف پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔