• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی روکنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈائریکٹر انٹی کرپشن

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر انٹی کرپشن راولپنڈی ریجن میر محمد نواز نے کہا ہے کہ جہاں کرپشن ہو گی وہاں معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، کرپشن کی قیمت عام آدمی کو ادا کرنا پڑتی ہے،انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے جمعہ کو محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن  میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ میر محمد نواز نے کہا  کہ  راولپنڈی ڈویژن میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔،کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید