• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن سٹاف پرمٹ کے بغیر کام نہ کرے، میپکو وہاڑی سرکل میں سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی ساجد حسین گوندل نے سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن سٹاف پرمٹ کے بغیر لائن پر کام نہ کرے سیفٹی نہ اپنانے پر کسی قسم کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ لائن مین اور لائن سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے لائن سٹاف کو محکمانہ سیفٹی یونیفارم اور سیفٹی کارڈ پہننے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لائن سٹاف کو سیفٹی بیپرز ٹی اینڈ پی بیگ کی بجائے جیب میں رکھنے کی ہدایت کی اور اسکی افادیت سے آگاہ کیا۔
ملتان سے مزید