• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی ایک منصوبے کا نام بتائیں جو شروع کرکے پورا کیا، نواز شریف کا عمران خان کو چیلنج

لندن (نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو شخص خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے،ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام بتائیں جسکی بنیاد انہوں نے رکھی ہو یا جس کے بارے میں یہ فخر سے کہہ سکیں کہ یہ منصوبہ ہم نے شروع کیا تھا اور پایہ تکمیل تک پہنچایا،ایک بتائیں، ایک، کوئی نام ہے تو بتادوبھائی ۔ لندن میں مختلف شخصیات سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟۔ پاکستان کی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کیلئے سازش کی گئی تھی، عمران خان پر خود اتنے الزامات ہیں جن کے ثبوت آگئے ہیں، توشہ خانہ کے علاوہ اور بھی بہت سارے کیسز ان کیخلاف ہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلین ٹری منصوبہ، القادر ٹرسٹ کیسز کی تفاصیل سامنے آئیں گی اور آ بھی رہی ہیں، لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہونگے، یہ پچاس، 50 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور یہاں غریب کو 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی، پاکستانی قوم کو کہوں گا کہ ان سب چیزوں کی طرف بڑے غور سے دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید