کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے امیر و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے اعزاز میں پارٹی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ میر ظفر زہری نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا ، جس میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع ، ارکان صوبائی اسمبلی اصغر ترین ، حاجی محمد نواز ، سابق صوبائی وزیر مولوی غلام سرور موسیٰ خیل ، مولوی عبدالباری آغا ، سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی ، وڈیرہ شیریں مری ، مولوی خورشید ، شکور غیبزئی ، آغا نواب شاہ ، حافظ خلیل سارنگزئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔