ایڈیلیڈ (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں 419 رنز کی بڑی شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ اتوار کو مہمان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈے اینڈنائٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے 38 رنز چار وکٹ پر بیٹنگ شروع کی لیکن کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا۔ مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے تین تین وکٹ لیے۔