• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، سعودی وزیر خارجہ

لاہور(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ اگر ایران کو آپریشنل جوہری ہتھیارمل جاتے ہیں تو تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اتوارکوابوظبی میں ورلڈ پالیسی کانفرنس میں ایک انٹرویو میں کہا کہ خلیجی عرب ریاستیں خطے میں ایک بہت خطرناک جگہ پرواقع ہیں اور اپنی سلامتی کی ضمانت کے لیے خود آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نےکہاکہ اگرچہ ریاض عالمی طاقتوں کے ایران سے جوہری معاہدے کے بارے میں ’’شکوک وشبہات‘‘ کا شکار ہے ، مگر سعودی عرب اس معاہدے کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور وہ اس شرط پرایسا کرنے کو تیار ہے کہ یہ تہران کے ساتھ کسی مضبوط معاہدے کے لیے ایک نقطہ آغاز نہیں بلکہ اختتامی نقطہ ہوگا۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت کے اشارے زیادہ مثبت نہیں ہیںہم نے ایرانیوں سے سنا ہے کہ انھیں جوہری ہتھیاروں کے پروگرام میں کوئی دلچسپی نہیں۔
اہم خبریں سے مزید