• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ڈالر کی غیر قانونی خریدوفروخت پرکریک ڈاؤن، 3پلازے سیل

پشاور(کرائم رپورٹر) ڈالر کی غیرقانونی خریدوفروخت روکنے اورہنڈی حوالہ میں ملوث مافیا کے خلاف تجا رتی مر کز چوک یا د گار صرا فہ بازار میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 3پلا زے سیل کر دیئے گئے ہیں،ہنڈی حوالہ کے خلافکارروائیاں تیز کردی گئیں۔ وفا قی تحقیقا تی ادارے (ایف آئی اے)پشاور سر کل کی ٹیم نے حساس اداروں کے اہلکاروں کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کیا ۔ اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملک میں ڈالر کی اڑان کوقابو کرنے کیلئے آپریشن شروع کیاگیا ہے ۔چوک یادگار میں ڈالر کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران تین پلازو ں کو سیل کر دیا گیاہے۔
اہم خبریں سے مزید