کوئٹہ /قلات(اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار)کوئٹہ،گوادر، تربت، دالبندین، زیارت، چمن اور گردونواح میں اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود،ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوئی قلات سے نامہ نگار کے مطابق قلات و گردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہاسردی میں اضافے کے ساتھ بجلی اورگیس کی بندش سے صارفین کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑامحکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی01، بارکھان 01، دالبندین05،گوادر14،قلات منفی02، خضدار 08، لسبیلہ12، نوکنڈی08، سبی11، تربت16، ژوب04اور زیارت میں منفی02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج پیر کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین ، زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود،بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔