• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ادارے عمران کے سازشی منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک پاگل ملک میں فساد، انتشار اور افرا تفری چاہتا ہے تاکہ ملک میں معاشی استحکام نہ آ سکے، عمران خان روئیں چیخیں یا پیٹیں اب ادارے آپکی سازشی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پیر کو عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ’ایمپائر‘ تو نیوٹرل ہوتے ہیں جنہیں آپ جانور کہتے ہیں،حالات ملک کے نہیں عمران خان کے بہت خراب ہیں کیونکہ بیساکھیاں ٹوٹ چکی ہیں، آپ کو حیرت اس لئے ہے کیونکہ ادارے آپ کی گھٹیا سیاست کا حصہ نہیں بن رہے۔انہوں نے کہا کہ نالائق نااہل توشہ خانہ چور عادت سے مجبور اداروں کو اپنی گھٹیا سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ کے چور سے حساب لے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو عادت سے مجبور آوازیں نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو جس دیوالیہ پن کی طرف لے کے جا رہے تھے، ہم ملک کو وہاں سے واپس لا رہے ہیں۔عمران خان کی ذمہ داری صرف ملک کا لوٹا ہوا پیسہ ، رشوت میں لی زمین، چوری شدہ ہیرے، توشہ خانہ کی لوٹ مار اور فارن فنڈنگ کا جواب دے۔
اہم خبریں سے مزید