• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، ایم ڈی کیٹ امتحانات میں نمبروں کی ہیرا پھیری، وفاقی وزارت تعلیم، یو ایچ ایس اور پاکستان میڈیکل کمیشن سے تحریری جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ امتحانات کی ببل شیٹ میں نمبروں کیہیرا پھیری کیخلاف درخواست پر وفاقی وزارت تعلیم، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پاکستان میڈیکل کمیشن سے تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ میں اہل امیدوار کی ببل شیٹ میں ردوبدل کرکے نمبر تبدیل کئے گئے، ری چیکنگ میں ببل شیٹ اور کاربن کاپی میں مماثلت نہیں پائی گئی،ببل شیٹ میں ردوبدل کرکے من پسند امیدواران کو داخلے کا اہل بنایا گیا،استدعا ہے کہ عدالت متاثرہ ببل شیٹ کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے۔
اہم خبریں سے مزید