• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن واقعہ، افغانستان ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے چمن بارڈ رپرافغان فورسز کی فائرنگ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا فریقین کی ذمہ داری ہے،افغانستان ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرے ،دونوں ممالک کے حکام رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو ،سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا فریقین کی ذمہ داری ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں شہری آبادی پر افغان بارڈر فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان بارڈر فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں، سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا فریقین کی ذمہ داری ہے، لہذا افغان حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید