• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیاں کاروبار، برآمدات بارے کورسز متعارف کروائیں، احسن اقبال

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نےکہا ہے کہ پاکستان میں یونیورسٹیز کو کاروبار اور برآمدات کے حوالے سے نئے کورسز متعارف کروانے میں تیزی لانی چاہئے تاکہ پاکستان کی معیشت کو فائدہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انیسویں بین الاقوامی کانفرنس ’’فرنٹیئرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر  سات نکاتی فریم ورک بھی پیش کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامسٹس ہیڈکوارٹر ڈاکٹر نفیس زکریا نےکہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایمرجنگ سائنسز اور ٹیکنالوجیز میں مقامی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی اورریکٹر کامسٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید