• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ، ملتان کی پر امن فضا کا پیغام دنیا بھر میں گیا، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مثالی انتظامات کی بدولت شہر اولیاء میں طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹاکرا کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد پر پولیس،انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کرکٹ سیریز کے کامیاب انعقاد سے ملتان کی پرامن فضاء کا پیغام پوری دنیا میں گیا جس سے ہر شہری کا سر آج فخر سے بلند ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ اپنے ضلع کے شہریوں کے بھی انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے روٹس پر سکیورٹی اقدامات کے باعث ہونے والی تکالیف پر ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا۔ڈپٹی کمشنر نے واسا،میونسپل کارپوریشن ،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ،ضلع کونسل سمیت تمام محکموں کو شاباش بھی دی اور ڈیوٹی سر انجام دینے والے ہر اہلکار کی خدمات کو سراہا ہے۔
ملتان سے مزید