لاہور (نمائندہ جنگ )احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناع سے متعلق درخواستوں پر فریقین کے وکلاءسے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ نیب نے درخواستوں پر جواب عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔ نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں درخواست گزاروں کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے ہمارے حقوق متاثر ہو نگے نیب آرڈینس 2022 کے تحت یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا پلاٹس الاٹمنٹ ریفرنس کے دیگر تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں استدعا ہے کہ نواز شریف کو بھی بری کیا جائے اور منجمد اثاثہ جات بحال کیئے جائیں احتساب عدالت کو نئے قانون کے تحت 500 کروڑ سے کم مالیت کے کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے اس ریفرنس میں ملزمان پر 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام تھا عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم واپس لے شمیم زرعی فارم اور دیگر جائدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں نیلامی سے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہونگے۔