• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات پر بات ہوگی تو ٹیبل پر بیٹھیں گے ، پرویز خٹک

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے ، حکومت سے اس وقت کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے ، اگر الیکشن پر بات ہو گی تو مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے‘پارٹی میںکوئی اختلاف نہیں ‘سب کپتان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو مذاکرات ہوں گے اور ہم کہہ چکے ہیں حکومت عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر سنجیدگی دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے وہ وعدہ پورا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید