• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، اینٹی ریپ ایکٹ کے نفاذ کیلئے ایک ماہ میں نظام وضع کرنیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نےوفاقی حکومت کو اینٹی ریپ ایکٹ2021کے نفاذ کیلئے ایک ماہ میں نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا،بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ وزارت قانون و انصاف اسپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں لائے، جو تجاویز مرتب کرکے وزارت قانون کودو ماہ میں بھیجے، وزارت قانون و انصاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعہ19کے تحت رولز بنائے، وفاقی اور پنجاب حکومت زیادتی کے شکار افراد کو دیے گئے حقوق کی تشہیر کریں،عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ عدالتیں فیصلے میں متاثرین کا پورا نام لکھنے کی بجائے مخفف لکھیں، صدر پاکستان نے اینٹی ریپ ایکٹ کی یکم دسمبر2021کو منظوری دی۔ افسوس وزارت قانون نے کمیٹی اور خصوصی عدالتوں کے نوٹیفکیشن میں کئی ماہ لگا دیئے، وزیراعظم نے اس قانون کے مقاصد کیلئے فنڈ قائم نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید