• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کیخلاف لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور میں مقدمات ختم

لاڑکانہ (اے پی پی) سندھ پولیس نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور کشمور میں درج مقدمات ختم کردیئے۔اعظم سواتی کے وکیل عبدالرؤف کورائی نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمات کی کینسل کلاس رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج نصیر آباد کی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔پولیس نے آئی جی سندھ کے احکامات پر تینوں اضلاع کے مقدمات ختم کیے۔ اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر بدھ کوانہیں جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج نصیر آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید