• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا 36 چینی کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرنیکا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے چپ بنانے والی یانگزے میموری ٹیکنالوجیز (وائی ایم ٹی سی) سمیت چین کی36کمپنیوں کو تجارتی پابندی کی فہرست میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ان کمپنیوں کو مخصوص امریکی اجزا کی خریداری سے روکا جائے گا۔امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ نیوز کی رپورٹ میں معاملے سے باخبر ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی محکمہ تجارت، چینی کمپنیوں کو رواں ہفتے نام نہاد ’انٹٹی لسٹ‘ میں شامل کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک بار اگر کوئی کمپنی انٹیٹی لسٹ میں شامل ہوجائے تو امریکا میں اس کے سپلائرز کو چھوٹے سے چھوٹے تکنیکی اجزا بھیجنے کے لیے بھی خاص لائسنس حاصل کرنا ہوتا ہے۔ تاہم یانگزے میموری ٹیکنالوجیز نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا جبکہ امریکی محکمہ تجارت نے بھی برطانوی خبر رساں ایجنسی کو کاروباری اوقات کے علاوہ اس معاملے پر تبصرہ کرنے کیلئے کوئی جواب نہیں دیا۔امریکی محکمہ تجارت کے ایک عہدیدار نے گزشتہ ماہ تیار ریمارکس میں کہا تھا کہ وائی ایم ٹی سی سمیت درجنوں دیگر چینی کمپنیوں کو6دسمبر تک تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا خطرہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید