• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ پنڈی اور ملتان سے الگ ہونے کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ جب میچوں میں شکست ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی پلاننگ ہی نہیں ہے۔ پر امید ہیں کہ کراچی ٹیسٹ کا نتیجہ ملتان اور پنڈی ٹیسٹ کے برعکس نکلے گا ۔ پہلے دونوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے، ہماری غلطیوں کا فائدہ انگلش کپتان نے اٹھایا دل تسلیم نہیں کرتا تھا کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش کرکٹرز نے پانچ سو رنز کردیئے۔ میرا نہیں خیال جس طرح بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں ان کے ہوتے ہوئے کسی اور اوپنر کی ضرورت ہو۔ جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میںانہوں نے کہا کہ انجریز کے باعث بولنگ کے شعبے میں مشکلات ضرور ہیں لیکن ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کیں ۔ کراچی کا موسم گرم اور پچ ملتان جیسی لگ رہی ہے، اسپن کو سپورٹ کرے گی ۔ فٹبال ورلڈکپ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب رونالڈو کے فینز ہیں جس پر دکھ ہوا، میسی کے فینز کم ہیں۔

اسپورٹس سے مزید