پشاور(این این آئی)پشاورمیں بھتہ واغواء کی وارداتوں پر تاجروں نے عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا۔انصاف ٹریڈرزونگ نے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹس نہ لینے کا شکوہ اور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ۔خط میں تاجروں کاکہناتھا کہ پشاور میں بھتے کی کالز اور گھروں پر دستی بموں سے حملوں پرتاجر شدید پریشان ہیں،پختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، پشاور میں امن وامان کی صورتحال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے ‘نوٹس کے باوجودحکومت اقدامات نہیں اٹھارہی ،تاجروں کاکہناتھا کہ گزشتہ دنوں گلبہار میں کسٹم افسرکوڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا۔