راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) آر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کے ہمرا ہ ریسورس سینٹر مری میں برفباری سیزن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا۔ تمام اداروں کے نمائندوں نے انتظامات واقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، آر پی او راولپنڈی ریجن نے برفباری کے آغاز سے پہلے تمام انتظامات کے حوالے سے متعلقہ افسران کو اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کی صورت میں سیاحوں کی رہنمائی کے لیے بینرز آویزاں کیے جائیں۔ آرپی اونے کہاکہ ہوٹل ایسوسی ایشن سے میٹنگ کرکے سیاحوں کو درپیش مسائل اور انکے قیام کو آسان بنایا جائے۔