• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بار کونسل کے وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات ہڑتال 7روز کے لئے مؤخر

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر ہڑتال کو 7 روز کے لئےمؤخر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وائس چیئرمین پنجاب بار سید جعفر طیار بخاری کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی اور وکلاء کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج اور دوران ہڑتال مقدمات دائر کرنے کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس پر چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر 7 روز کے لئے احتجاج کی کال ملتوی کردی گئی ہے ۔