انایا پیٹرسن نامی خاتون نے ایک ماڈل سے متاثر ہوکر اپنی آنکھوں کو رنگوایا جوکہ اُنہیں بہت مہنگا پڑا۔
آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ انایا پیٹرسن نے اپنے گھر والوں اور ڈاکٹرز کی جانب سے وارننگ ملنے کے باوجود بھی اپنی ایک آنکھ کے سفید حصّے پر گلابی اور دوسری آنکھ میں آسمانی رنگ کروایا۔
انایا کی آنکھوں میں رنگ کروانے کے تقریباََ تین ہفتے بعد ہی سوجن آنا شروع ہوگئی اور بینائی متاثر ہونے لگی۔
یہاں تک کہ اب وہ مکمل طور پر بینائی سے محروم بھی ہوسکتی ہیں کیونکہ اُنہیں اب وہ خود سے تھوڑا دور کھڑے شخص کے چہرے کے خدوخال بھی ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتیں۔
اس قبل انایا اپنے جسم پر بہت سے ٹیٹو بنوا چکی ہیں اور اپنی زبان کے سرے کو بھی دو شاخہ بنوا چکی ہیں۔
انایا نے رواں سال جولائی میں اپنی ایک آنکھ میں آسمانی رنگ کروایا تھا تو اُن کے سر میں درد اور آنکھ خشک ہونے کے آثار کے علاوہ کوئی تکلیف سامنے نہیں آئی۔
جس کے بعد اُنہوں نے رواں ماہ دوسری آنکھ میں گلابی رنگ کروایا اور اب ان کی آنکھ میں موتیا بھی اُتر آیا ہے۔
انایا پیٹرسن کاکہنا ہے کہ مجھے اپنے اس فیصلے پر بہت افسوس ہے، میری بیٹی نے مجھے منع بھی کیا تھا کاش میں نے اپنی بیٹی کی بات مان لی ہوتی۔