• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہی گیر نے پہلی بار نارنجی شارک پکڑ لی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وسطی امریکا کے ملک کوسٹاریکا کے ساحل پر ایک شخص مچھلیاں پکڑ رہا تھا کہ اس دوران اس نے ایک غیر معمولی نارنجی رنگ کی  شارک پکڑی جو کہ پہلی ڈاکیومینٹیڈ اورنج شارک تھی۔

گارون واٹسن نامی اس ماہی گیر نے اگست 2024 میں تورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب لائن ڈالنے کے دوران 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پکڑا۔

واٹسن نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا یہ ناقابل یقین تھا کہ ہمارے سامنے کیا ہے، ایک نارنجی شارک جو کسی خلائی مخلوق کی طرح لگ رہی تھی۔ گارون واٹسن جو کہ پریسیمنا ڈومس ڈائی ہوٹل کے مالک ہیں نے اپنے بزنس فیس بک پیج پر اس مچھلی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ شارک کے چمکدار نارنجی رنگ کی وجہ ایک حالت ہے جسے زینتھ ازم  کہا جاتا ہے جو جانور کی جلد یا چھلکوں میں پیلے یا سنہری رنگدار مادے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید