سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر حیدر آباد موٹروے ایم 6میگا کرپشن کیس، انویسٹی گیشن آفیسر اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کے اسپیشل جج سکھر کی غیر موجودگی میں ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان سے تفتیش کیلئے اینٹی کرپشن کی جانب سے مزید ریمانڈ کی عدالت سے درخواست کی گئی، عدالت نے اینٹی کرپشن پولیس کو تفتیش کیلئے گرفتار ملزمان کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کی جائے۔