کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق نیشنل پارٹی کوئٹہ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام اتوار 18 دسمبر کو 12 بجے ریکوڈک معاہدے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔این پی کے ضلعی صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی‘جنرل سیکرٹری ریاض زہری اور بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے صدرایم جے بلوچ نے کارکنوں اورعوام سے شرکت کی استدعاکی ہے۔