دوحا، قطر (نمائندہ خصوصی) اگلے چار سال کی سلطنت فٹبال پر حکمرانی کے لئے سابق عالمی چیمپئنز ارجنٹائن اور دفاعی چیمپئن فرانس فیفا ورلڈ کپ قطر کے فائنل میں اتوارکودوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔کس ملک کو ملے گا اگلےچار سال کیلئےعالمی فٹبال پرحکمرانی کا تاج اس کافیصلہ میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی ٹیم کے سر جائے گا۔ یہ ورلڈ کپ کا 22 واں ایڈیشن ہے لیکن چار سالہ ٹورنامنٹ میں صرف 21 واں فائنل ہوئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ برازیل میں 1950 ءکا ورلڈ کپ چار ٹیموں کے درمیان میں لیگ فارمیٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا تھا جس میں یوروگوئے نے ٹائٹل جیتا تھا۔برازیل فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے پانچ بار 1958، 1962، 1970، 1994 اور 2002 میں ٹورنامنٹ جیتنےکااعزاز حاصل کیا ہے۔ اٹلی اور جرمنی چار چار ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے جبکہ یوراگوئے، ارجنٹائن اور فرانس کے پاس دو دو ٹائٹل ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ارجنٹائن نے کھیلے گئے اولین ورلڈکپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جہاں اسےیوراگوئے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ ٹورنامنٹ کے فائنل میںارجنٹائنٹی کپتان لیونل میسی ورلڈ کپ میں اپنی آخری شرکت کویادگار بنانا چاہتے ہیں، اس لئے وہ فتح کیلئےسردھڑکی بازی لگائیں گے اور ان کے ساتھی بھی انہیں ریڈ کارپیٹ پرر خصت کرناچاہتےہیں۔ جولین لواریز، گونگالوراموس ڈی ماریا ان کےاہم ہتھیارہوں گےجس کوساتھ لیکروہ فرانس کے گول پرحملہ آورہوں گے۔لیکن دوسری جانب دفاعی چیمپئن فرانسیسی ٹیم بھی اپنی چارج بیٹری کےساتھ مسلسل دو بار ٹورنامنٹ جیت کر اسے یادگار بنانےکے موڈمیں ہے۔ کیلیان ایم باپے کوروکناارجنٹائنی دفاع کیلئے دشوار ہوگااس کے ساتھ ساتھ اولیور جیروڈاوردیگر مشاق کھلاڑی بھی ارجنٹائن کیلئےمشکل پیداکرنےکا سبب بن سکتےہیں۔ البیت میں کھیلنے جانےسیمی فائنل میں فرانس نے تھیوہرنانڈیزاور کولومانی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو2-0سے شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں کھیلنے کارسائی حاصل کی تھی۔ مراکشی ٹیم کے خلاف پانچویںمنٹ میں گول کرکے فرانسیسی دستے اپنی فتح کی راہ آسان کرلی تھی جبکہ لوسیل اسٹیڈیم میںکھیلے جانےوالے ایونٹ کے پہلےسیمی فائنل میں ارجنٹائن نے جولیان الوریز اور میسی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت کروشیا کو0-3کی شکست دیکر چھٹی بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میںجگہ بنائی تھی۔