کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم شہباز شریف سے ہفتے کو لاہور میں پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنی اہلیہ اور ایم پی اے جگنو محسن کے ساتھ ظہرانے میں ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ممکنہ تبدیلی کے حوالے بات چیت کی اور پی سی بی میں اعلی سطحی تبدیلی کا امکان ہے۔نجم سیٹھی کو نئے چیئرمین بنائے جانے کے لئے ضروری قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو ایک بار پھر نیا چئیرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال ہوگا۔ آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بھی بحال ہوجاسکے گی۔نئے چیئرمین کی تقرری کے لئے سمری آئی پی سی کی وزارت ،تیار کرے گی۔عمران خان نے پی سی بی کے سرپرست علی کی حیثیت سے رمیز راجا کو تقرر تین سال کے لئے کیا تھا اس سے قبل انہیں بورڈ آف گورنرز میں نامزد کیا گیا تھا۔