پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ رحمان بابا کی حدود میں چچا چھ ماہ تک جوان بھتیجی کو ہوس کا نشانہ بناتارہا،موقع ملتے ہی بھتیجی تھانے پہنچ گئی ،پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لئے۔مسماۃ (س) سکنہ یکہ رشید گڑھی نے تھانہ رحمان بابا پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین راولپنڈی میں رہائش پذیر ہیں وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر رشید گڑھی میں اپنے چچا کے گھر آئی اور ایک سال سے یہاں رہائش پذیر ہے ،مدعیہ نے پولیس کو بتایاکہ اسکا چچا گزشتہ چھ ماہ سے اس کی عزت لوٹ رہاہے اور زبردستی اسکے ساتھ زیادتی کررہاہے ،جب وہ شکایت کرنے کی کوشش کرتی ہے چچا اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ،آج گھر سے فرار ہو کر تھانے پہنچ آئی ہوں ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔