لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نےکہا ہے کہ،مجھے عام انتخابات جلد نظر نہیں آ رہےچوہدری پرویز الٰہی اگر فیصلہ کرتے ہیں تو4 ، 5ماہ نکال سکتے ہیں، عمران خان عقل مند آدمی ہیں،انہیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں،مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کریں گے،چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کوشہباز شریف اورآصف زرداری سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔آئندہ 3 سے 4 روز تک رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔مستقبل کا سیاسی لائحہ عمل مل بیٹھ کر طے کریں گے،پنجاب میں اچھا ہی ہونے جا رہا ہے۔